ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Islamic Finance»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ مذكورہ كانفرنس كا عنوان "اسلامی نقطہ نظر سے ترقی ، انصاف اور پائيداری" ہے جس كو اسلامی تعاون تنظيم سے وابستہ اسلامی ممالك كے سماجی ، اقتصادی اور شماريات كے علمی اور تحقيقاتی سينٹر SESRIC كے تعاون سے منعقد كياجائے گا۔
واضح رہے كہ اسلامی ترقياتی بنك سے وابستہ تعليمی وتحقيقاتی انسٹی ٹيوٹ IRTI ،بين الاقوامی اسلامی اقتصاد فاؤنڈيشن IAIE ، قطر كی اسلامی يونيورسٹی كے شعبہ اسلامی مطالعات اور ديگر ادارے بھی اس كانفرنس كے انققاد میں تعاون كر یں گے۔
اس كانفرنس كے دوران اسلامی نقطہ نظر سے انصاف اور پائيدار ترقی، اسلامی تجارت كا ضابطہ اخلاق ، عالمی سطح پر رونما ہونے والی حالیہ سياسی اور اقتصادی تبديليوں كو مدنظر ركھتے ہوئے اسلامی اقتصاد كے اصولوں كا جائزہ اور ان جيسے ديگر موضوعات پر تبادلہ خيال كيا جائے گا ۔
1161290