ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ arabic.upi، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو" نے اس بيان میں اعلان كيا : ۱۹٦۷ سے اب تك مقبوضہ فلسطين میں صیہونی بستيوں كی مسلسل تعمير اور توسيع كے حوالے سے اسرائيلی حكام كی پاليسياں بين الاقوامی قوانين كی صريح خلاف ورزی شمار ہوتی ہیں ۔
انہوں نے اس بيان كے ساتھ كہ قدس میں یہودی بستيوں كی توسيع درحقيقت قدس كو یہودی شہر میں تبديل كرنے كی سازش ہے ، سلامتی كونسل سے قدس كی حفاظت كے لیے فوری طور پر ايكشن لينے كی اپيل كی ہے ۔
1161777