قدس میں یہودی بستيوں كی تعمير پر اسلامی تعاون تنظيم كا شديد اعتراض

IQNA

قدس میں یہودی بستيوں كی تعمير پر اسلامی تعاون تنظيم كا شديد اعتراض

22:49 - December 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2471318
بين الاقوامی گروپ : ۲۷ دسمبر كو اسلامی تعاون تنظيم نے ايك بيان كے ذريعے اسرائيلی حكام كی جانب سےجنوبی قدس میں واقع یہودی نشين علاقے "جيلو" میں ۱۲۴۰ رہائيشی يونٹس كی تعمير كے حكم كو كڑی تنقيد كا نشانہ بنايا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ arabic.upi، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو" نے اس بيان میں اعلان كيا : ۱۹٦۷ سے اب تك مقبوضہ فلسطين میں صیہونی بستيوں كی مسلسل تعمير اور توسيع كے حوالے سے اسرائيلی حكام كی پاليسياں بين الاقوامی قوانين كی صريح خلاف ورزی شمار ہوتی ہیں ۔
انہوں نے اس بيان كے ساتھ كہ قدس میں یہودی بستيوں كی توسيع درحقيقت قدس كو یہودی شہر میں تبديل كرنے كی سازش ہے ، سلامتی كونسل سے قدس كی حفاظت كے لیے فوری طور پر ايكشن لينے كی اپيل كی ہے ۔
1161777
نظرات بینندگان
captcha