گيمبيا میں "اسلامی ثقافت كی ترقی میں میڈيا كا كردار" نامی تعليمی كورس كا آغاز

IQNA

گيمبيا میں "اسلامی ثقافت كی ترقی میں میڈيا كا كردار" نامی تعليمی كورس كا آغاز

22:49 - December 28, 2012
خبر کا کوڈ: 2471320
بين الاقوامی گروپ : ۲۷ دسمبر كو گيمبيا كے دارالحكومت "بانجول" میں "اسلامی ثقافت كی ترقی میں میڈيا كا كردار" نامی تعليمی كورس كا آغاز كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ISESCO»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ تعليمی كورس اسلامی علوم اور ثقافت آرگنائزيشن(ايسسكو) كی كوششوں اور خرطوم كی اسلامی تبليغات آرگنائزيشن كے تعاون سے منعقد كيا جارہا ہے ۔
بوركينافاسو ، ساحل عاج ، گينيا ، مالی ، سينيگال اور گيمبيا سے تعلق ركھنے والے علما اور مبلغين اس تعليمی كورس میں شركت كر رہے ہیں ۔
واضح رہے كہ اس تعليمی كورس كے دوران اسلامی ثقافت كی ترقی میں ویڈيو اور آڈيو میڈيا كے كردار اور اس شعبے كے مختلف وسائل كو استعمال كرنے كے حوالے سے بحث وتمحيص كی جائے گی۔
1161473
نظرات بینندگان
captcha