ملائیشیا مین چوتھی بین الاقوامی حلال نمائش اور کانفرنس کا انعقاد

IQNA

ملائیشیا مین چوتھی بین الاقوامی حلال نمائش اور کانفرنس کا انعقاد

23:39 - December 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2472789
بین الاقوامی گروپ : ۱۹ سے ۲۱ جنوری تک ملائیشیا کی ریاست "پنانگ" میں بین الاقوامی حلال نمائش اور کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب «Halal Focus»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے بین الاقوامی حلال کانفرنس ۲۰ جنوری کو "حلال ٹورزم ؛ اسلامی طریقے سے دنیا بھر کا سفر" کے عنوان سے پنانگ نامی ریاست میں منعقد کی جائے گی۔
توقع کی جاتی ہے کہ اس کانفرنس میں مختلف ممالک کے ۲۰۰ سے زائد تاجروں، ہوٹلوں کے مالک، ٹریول ایجنٹس ،اساتید اور ہسپتالوں کے منتظمین شرکت کریں گے ۔
واضح رہے کہ یہ کانفرنس مسلمان سیاحوں کے علمی اور تجارتی نظریات کو یکجا کرنے کا سنہری موقع فراہم کرے گی ۔
اسی طرح بین الاقوامی حلال نمائش کا افتتاح ۱۹ جنوری کو کیا جائے گا جو تین دن تک جاری رہے گی ۔
1162891
نظرات بینندگان
captcha