ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں «pageshalal»، ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آج سے بيلجئيم كی غير منفعی تنظيم بچوں كے لیے قرآن كريم كا تعليمی كورس منعقد كرے گی جو ۳ دن تك جاری رہے گا ۔
اس كورس كے دوران قرآن كا تعارف ، شان نزول اور مسلمانوں كے نزديك اس كی اہميت كے بارے میں بچوں كو تعليم دی جائے گی اور اس كے حوالے سے انكے سوالات كے جواب ديئے جائیں گے۔
واضح رہے كہ كورس كے دوران بچوں كے لیے تفريحی سرگرميوں كا بھی اہتمام كيا جائے گا ۔
1164152