ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ«Muslim Congress»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کانفرنس راوں سال کو متماز مسلمان دانشوروں کی شرکت کے ساتھ منعقد کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ مسلمانوں کی اس نویں بین الاقوامی کانفرنس کے دوران حضرت محمد (ص) کا دفاع ، محمد (ص) ؛ ختم الانبیاء(ع) والرسل(ع) ، دنیا والوں کو وجود پیغمبر (ص) سے ملنے والے فوائد ، آںحضرت(ص) کی عظیم شخصیت ، پیغمبر اکرم(ص) کے معجزات ، حضرت محمد(ص) اور اجتماعی عدالت جیسے موضوعات کو زیر بحث لایا جائے گا ۔
1164562