آل خليفہ حكومت پرامن مظاہروں كا جواب وحشيانہ تشدد كے ساتھ دے رہی ہے : شيخ عيسی قاسم

IQNA

آل خليفہ حكومت پرامن مظاہروں كا جواب وحشيانہ تشدد كے ساتھ دے رہی ہے : شيخ عيسی قاسم

23:41 - January 05, 2013
خبر کا کوڈ: 2475542
بين الاقوامی گروپ : ۵ جنوری بروز جمعہ ، آيت اللہ عيسی قاسم نے منامہ میں خطبہ جمعہ میں كہا : اصلاحات كے لیے بحرينی عوام كے پر امن مظاہروں كو وحشيانہ تشدد كا نشانہ بنايا جا رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ صوت المنامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ بحرينی شيعوں كے قائد آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے منامہ كی مسجد "امام صادق(ع)" میں نماز جمعہ كے خطبوں كے دوران كہا : آج بحرين میں عوام كی جانب سے اپنے مطالبات كے لیے نكالے گئے پر امن مظاہروں كو بری طرح تشدد كا نشانہ بنايا جا رہا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : بحرين ابھی تك سياسی مشكلات كا سامنا كر رہا ايسی مشكلات جنہوں نے عوام كو قيام پر مجبور كيا تاكہ پر امن طريقے سے اپنے حقوق كا مطالبہ كر سكیں ۔
1166193
نظرات بینندگان
captcha