ہندوستان ؛ کتاب فیسٹیول میں قرآن کریم اور اسلامی کتابوں کی خرید میں نمایاں اضافہ

IQNA

ہندوستان ؛ کتاب فیسٹیول میں قرآن کریم اور اسلامی کتابوں کی خرید میں نمایاں اضافہ

22:12 - January 09, 2013
خبر کا کوڈ: 2478311
بین الاقوامی گروپ : ہندوستان کی ریاست اندرا پردیش کے شہر وجے وڈا میں جاری کتاب فیسٹیول پر قرآن مجید اور اسلامی کتابیں سے زیادہ خریدی جا رہی ہیں ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی(ایکنا)نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «The Hindu»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل ہندوستانی عوام کے لیے قرآن کریم اور اسلامی ادب کا فہم اور مطالعہ ایک مشکل امر شمار ہوتا تھا اور اس کی وجہ ان کتابوں کا صرف عربی ، فارسی اور اردو زبان پر مشتمل ہونا تھا ۔
واضح رہے کہ اس فیسٹیول میں انگلش ، تلگو اور دیگر زبانوں میں کتابوں کو پیش کیا گیا ہے جس نے اس مشکل کو بڑی حد تک حل کر دیا ہے ۔
اس فیسٹیول میں ان اسلامی کتابوں کی بڑی تعداد بھی پیش کی گئی ہے جو ابھی تک بازار میں دستیاب نہیں ہیں ۔
1169174
نظرات بینندگان
captcha