ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے مجمع جہانی اہل بیت(ع) کی اطلاع رساں ویب سائیٹ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقابلے محکمہ اوقاف کی جانب سے ۲۸ جنوری کو ایرانی صوبے مازندران کے شہر ساری میں شروع کیے جائیں گےاورانقلاب اسلامی کے عشرہ کرامت میں اختتام پزیر ہوں گے ۔
واضح رہے کہ یہ مقابلے ۲۰۰ قاریوں اور ۲۰۰ حفاظ کرام کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوں گے جبکہ ان مقابلوں میں اعزازی تلاوت کے لیے ممتاز قاری محمود شحات انور کو بھی دعوت دی گئی ہے ۔
شیخ محمود ولد مرحود استاد شحات انور نے ۱۲ سال کی عمر میں حفظ قرآن مکمل کیا اور اسی سال مصر کے لیلۃ القدر نامی بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی تھی ۔
1169139