بين الاقوامی گروپ : كوئٹہ كی يكجہتی كونسل نے مشتركہ بيان جاری كرتے ہوئے كوئٹہ میں شيعوں كے قتل عام كی پرزور مذمت كرتے ہوئے واضح كيا : كوئٹہ كے شيعہ مسلمانوں كی حفاظت میں سركاری سيكورٹی فورسز كی منہ بولتی ناكامی اس شبہے كی تقويت كررہی ہے كہ ان فورسز كی زيادہ تر تعداد لشكر جھنگوی سے تعلق ركھتی ہے جو اس دہشتگرد گروپ كو معلومات فراہم كرتے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق شيعوں كے مسلسل قتل عام كے خلاف علمائے كوئٹہ كے بيان كا متن كچھ اس طرح ہے :
بسم الله الرحمن الرحيم
وَ لا تَقُولُوا لِمَنْ یُقْتَلُ فی سَبيلِ اللَّهِ أَمْواتٌ بَلْ أَحْياءٌ وَ لكِنْ لا تَشْعُرُونَ
ايك عرصے سے پاكستان كا صوبائی دارالخلافہ كوئٹہ وہابی انتہا پسندوں كی دہشتگردانہ كاروائيوں اور اسلام مخالف سرگرميوں كی آماجگاہ بن چكا ہے ۔ صوبہ بلوچستان كی ۵لاكھ سے زائد شيعہ آبادی جن كی اكثريت ہزارہ قبيلے كے افراد پر مشتمل ہے وہابی دہشت گردوں كا آسان ترين ہدف بن چكی ہے اور ہر روز كوئٹہ كے شيعہ انفرادی يا اجتماعی طور پر اسلام دشمنوں كے حملوں كا نشانہ بن رہے ہیں ۔
1170260