ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «mod.gov.sd»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ۱۳ جنوری كو عمر البشير نے خرطوم كے "الصداقہ" نامی كانفرنس ہال میں منعقد ہونے والی چوتھے بين الاقوامی قرآن كريم مقابلوں كی اختتامیہ تقريب كے دوران قرآن كريم كے ساتھ تسمك اور اس كے احكام كی پابندی كو ملك كے اساسی قانون كا حصہ بنانے كی اہميت پر زور ديا ہے ۔
انہوں نے اس بات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہ قرآن كريم تمام امتوں كی ہدايت اور لوگوں كی اصلاح كرنے والا ہے مزيد كہا : مختلف ممالك میں جاری بحران كے خاتمے كا واحد حل قرآنی تعليمات پر عمل كرنا ہے۔
1171457