ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «trouvetamosquee»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ الاقصی محكمہ اوقاف وميراث كے ايك نمائندے نے اپنی رپورٹ میں كہا : صیہونی فوجيوں نے گزشتہ چند ہفتوں كے دوران دوسری مرتبہ مسجد الاقصی كے جنوب مغربی علاقے میں واقع تاريخی مسجد "داؤد نبی" كو منہدم كرنے كی كوشش كی ہے ۔
اس حملے سے مسجد كو كافی نقصان ہوا ہے جبكہ مسجد میں ساتویں صدی سے مربوط سنگ مرمر كے بہت سے پتھر ٹوٹ گئے ہیں ۔
واضح رہے كہ حملے كے بعد الاقصی محكمہ اوقاف وميراث نے مسلمانوں نے اس واقعے كے خلاف ميدان میں نكلنے اور مسجد الاقصی سميت مقبوضہ فلسطين كے تمام تاريخی ورثے كو صیہونيوں كے شر سے محفوظ ركھنے كی اپيل كی ہے ۔
1172521