اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے مالی میں جنگ بندی كی اپيل

IQNA

اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے مالی میں جنگ بندی كی اپيل

23:44 - January 17, 2013
خبر کا کوڈ: 2481844
بين الاقوامی گروپ : ۱۵ جنوری كو اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے ايك بيان كے ذريعے مالی میں فرانس كے زير قيادت جاری فوجی آپريشن پر تشويش كا اظہار كرتےہوئے فوری طور پر جنگ بندی كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے امارات كی نيوز ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو" نے اس بيان میں مالی میں فوری جنگ بندی كی اپيل كرتے ہوئے كہا : مالی میں اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل كی اجازت سے شروع ہونے والا فوجی آپريشن قبل از وقت ہے ۔
انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے كہ مالی كی صورتحال كا قريب سے جائزہ ليا جا رہا ہے ، مالی میں بڑھتے ہوئے حملوں پر اپنی شديد تشويش ظاہر كی ہے ۔
1172631
نظرات بینندگان
captcha