لندن میں "پیغمبر رحمت (ص)" کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

IQNA

لندن میں "پیغمبر رحمت (ص)" کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

23:46 - January 19, 2013
خبر کا کوڈ: 2482791
بین الاقوامی گروپ : ۲۵جنوری کو میلاد رسول اکرم(ص) کی مناسبت سے لندن میں "پیغمبر رحمت ؛ انسانیت کے لیے پیغبر اسلام " کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «LoveMuhammad»،کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کانفرنس لندن کی مسلم طلبا یونین اور مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی کوششوں سے لوگوں کو دین سے دور کرنے کی کوششوں اور آزادی بیاں کے نام پر پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخیوں کے جواب میں منعقد کی جائے گی ۔
اس پروگرام کا آغاز مصر کے ممتاز قاری "شیخ احمد نعینع" کی تلاوت قرآن مجید اور مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی دستاویزی فلم سے ہو گا جس کے بعد برطانوی صحافی ، مسلم طالبات یونین کے صدر اور یورپ کی اسلام فاؤنڈیشن کے نائب کے نائب صدر "ایوون ریڈلی خطاب کریں گی ۔
1173334
نظرات بینندگان
captcha