ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «LoveMuhammad»،کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کانفرنس لندن کی مسلم طلبا یونین اور مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی کوششوں سے لوگوں کو دین سے دور کرنے کی کوششوں اور آزادی بیاں کے نام پر پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخیوں کے جواب میں منعقد کی جائے گی ۔
اس پروگرام کا آغاز مصر کے ممتاز قاری "شیخ احمد نعینع" کی تلاوت قرآن مجید اور مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی دستاویزی فلم سے ہو گا جس کے بعد برطانوی صحافی ، مسلم طالبات یونین کے صدر اور یورپ کی اسلام فاؤنڈیشن کے نائب کے نائب صدر "ایوون ریڈلی خطاب کریں گی ۔
1173334