فن لينڈ میں شہادت امام حسن عسكری(ع) كے موقع پر عزاداری كا اہتمام

IQNA

فن لينڈ میں شہادت امام حسن عسكری(ع) كے موقع پر عزاداری كا اہتمام

16:01 - January 20, 2013
خبر کا کوڈ: 2483368
بين الاقوامی گروپ : ۱۹ جنوری كو فن لينڈ كے شہر "ہلسينكی" میں واقع "اصحاب الكساء(ع)"امام بارگاہ میں امام حسسن عسكری(ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سے عزاداری كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ صوت العراق كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ عزاداری كا یہ پروگرام مقامی وقت كے مطابق شام ۷ بجے مذكورہ امام بارگاہ میں منعقد كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ امام حسن عسكری(ع) كا غم منانے كے لیے اہل بيت (ع) كے چاہنے والوں كی بڑی تعداد نے اس پروگرام میں شركت كی ہے ۔
امام حسن عسكری (ع) كے يوم شہادت كے موقع پر امام بارگاہ كی جانب سے ايك بيان جاری كيا گيا جس میں امام زمان (عج) ، مراجع عظام اور تمام مسلمانوں كو تعزيت پيش كی گئی ہے ۔
1174438
نظرات بینندگان
captcha