كيليفورنيا میں ميلاد رسول كريم(ص) كے موقع پر جشن كا اہتمام

IQNA

كيليفورنيا میں ميلاد رسول كريم(ص) كے موقع پر جشن كا اہتمام

17:45 - January 22, 2013
خبر کا کوڈ: 2484735
بين الاقوامی گروپ : ۲٦ جنوری كو امريكی رياست كيلی فورنيا كے شہر "اوكلينڈ" میں رسول اكرم(ص) اور ان كے فرزند امام جعفر صادق(ع) كی ولادت با سعادت كے موقع پر جشن منعقد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ«ICCNC»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ جشن شمالی كيليفورنيا كے اسلامی ثقافت سينٹر كی كوششوں سے مقامی وقت كے مطابق ، شام ۵:۳۰ پر مركز میں منعقد كيا جا ئے گا۔
اسلامی مطالعات كے استاد اور مذكورہ سينٹر میں سرگرم ماہر مذہبيات حجة الاسلام والمسلمين "رحيم نو بہار" اس تقريب میں " امت پيغمبر(ص) ؛اعتدال پسند جماعت" كے موضوع پر خطاب كریں گے ۔
اسی طرح امريكہ میں "زيتونہ"اسلامی انسٹی ٹيوٹ كے بانی امام "زيد شاكر" اس تقريب كے دوسرے خطيب ہوں گے جو "حضرت محمد(ص) اور رواداری كے بارے میں انكی تعليمات" كے موضوع پر خطاب كریں گے۔
1175926
نظرات بینندگان
captcha