ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا)نے ليبانون نيوز نیٹورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جرنل سيد حسن نصراللہ جمعہ كے دن مقامی وقت کے مطابق۶:۳۰ پر ہفتہ وحدت اسلامی اورعیدميلاد النبی اكرم (ص) كی مناسبت سے بيروت كے جنوبی علاقے میں منعقد ہونے والے فيسٹول سے ویڈيو كانفرنس كے ذريعےخطاب كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ سيد حسن نصراللہ اس تقرير میں مختلف موضوعات من جملہ؛ وحدت اسلامی كے مسائل ، پاكستان اور عراق میں دہشت گردی اور بم دھماكوں میں بے گناہ شيعوں كا قتل عام ، شام كے صدر بشاراسد كی حمايت اور شام میں جاری بحران كے حل وغيرہ پر روشنی ڈالیں گے۔
1176410