ہفتہ وحدت كی مناسبت سے الكوثر چينل كی خصوصی نشريات

IQNA

ہفتہ وحدت كی مناسبت سے الكوثر چينل كی خصوصی نشريات

23:33 - January 24, 2013
خبر کا کوڈ: 2485566
بين الاقوامی گروپ : الكوثر ٹی وی چينل گزشتہ سالوں كی مانند اس سال بھی ہفتہ وحدت اور ولادت رسول اكرم(ص) كی مناسبت سے اپنے ناظرين كے لیے خصوصی پروگرام نشر كر رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے الكوثر چينل كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الكوثر ٹی وی چينل اس ہفتے "واعتصموا" كے عنوان سے ۹قسطوں پر مشتمل سريال پيش كر رہا ہےجس میں الازہر ، مدرسہ فيضیہ اور دارالتقريب كے بارے میں خصوصی رپورٹوں كے ذريعے مسلمانوں كے درميان وحدت اسلامی كو ايجاد كرنے كے طريقہ كار كو بيان كيا جاتا ہے ۔
واضح رہے كہ جشن عيد ميلاد النبی(ص) كی مناسبت سے الكوثر چينل كے شعبہ معارف كی جانب سے"الرسول يجمعنا" نامی پروگرام تيار كيا گيا ہے جس كر بيروت سے نشر كيا جارہا ہے ۔
1176680
نظرات بینندگان
captcha