ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ«ami»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ موريطانیہ ، الجزائر ، بوركينافاسو اور نائيجر كے مسلمان علما اور دانشوروں نے ۳۰ جنوری بروز بدھ سے شروع ہونے والی اس دو روزہ نشست كے دوران ساحلی خطے میں مذہبی انتہا پسندی كے مختلف پہلوؤں كا جائزہ لينے كی كوشش كی ہے ۔
اس نشست میں شريك افراد نے اس بات پر زور ديتے ہوئے كہ تشدد پسند گروپ اپنے غلط اقدامات كے ذريعے اسلام كے چہرے كو مخدوش كر رہے ہیں واضح كيا : ان انتہا پسند گروپوں كی غلط سرگرميوں كے ساتھ سنجيد گی سے مقابلہ كرنےكی ضرورت ہے ۔
1180974