عراق میں غير قانونی داخلے كی صورت میں قرضاوی كو گرفتار كرنے كا حكم

IQNA

عراق میں غير قانونی داخلے كی صورت میں قرضاوی كو گرفتار كرنے كا حكم

23:45 - February 01, 2013
خبر کا کوڈ: 2489339
بین الاقوامی گروپ :عراقی حكومت نے عالمی مسلم علما يونين كے سربراہ كے عراق داخلے كو ممنوع قرار ديتے ہوئے اعلان كيا : عراق میں غير قانونی داخلے كی صورت میں قرضاوی كو گرفتار كر ليا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ میڈيا ذرائع نے اس سے قبل اعلان كيا : كردستان كے صدر نے يوسف قرضاوی كو عراق كے سفر كے لیے بقاعدہ طور پر دعوت دی تھی اور اعلان كيا تھا كہ قرضاوی كردستان كے صوبے انبار میں آ کر عراق میں جاری بحران كے بارے میں خطاب كریں گے ۔
۳۱جنوری كو عراقی كابينہ كے سيكرٹری علی العلاق نے اعلان كيا : عراق كے موجودہ حالات كے پيش نظر قرضاوی وغيرہ كو عراق میں داخلے كی اجازت نہیں دی جا سكتی كيونكہ حسب معمول دنيا بھر میں ملكوں كے اندرونی مسائل بغير كسی بيرونی مداخلت كے ان ملكوں كے اندر ہی حل كیے جاتے ہیں ۔
1180884
نظرات بینندگان
captcha