صیہونی سازش بے نقاب ہو گئی : شام كے مفتی اعظم

IQNA

صیہونی سازش بے نقاب ہو گئی : شام كے مفتی اعظم

23:42 - February 02, 2013
خبر کا کوڈ: 2490040
بين الاقوامی گروپ : شام كے مفتی اعظم نے اسرائيل كے ہوائی حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا : اس حملے سے صیہونی سازش بے نقاب ہو گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ جمعرات كو "احمد بدر الدين حسون" نے ايران كی سيكورٹی كونسل كے سيكرٹری جنرل "سعيد جليلی" كے ساتھ ملاقات كے دوران كہا : شام كی سرزمين پر اسرائيل كا حملہ درحقیقت دشمن كی سازشوں كو بے نقاب اور ملك میں جاری خانہ جنگی میں صیہونيوں كے ہاتھ كو نماياں كرنے كا باعث بنا ہے ۔
انہوں نے اسلامی دنيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قائدانہ اور تعميری كردار كی تجليل كرتے ہوئے تمام مسلمانوں كو دشمن كی سازشوں كے مقابل میں ہوشياری سے كام لينے كی ضرورت پر زور ديا ہے ۔
1181001
نظرات بینندگان
captcha