حماس كی جانب سے صیہونی بستيوں كے بارے میں اقوام متحدہ كی رپورٹ كا استقبال

IQNA

حماس كی جانب سے صیہونی بستيوں كے بارے میں اقوام متحدہ كی رپورٹ كا استقبال

23:44 - February 02, 2013
خبر کا کوڈ: 2490042
بين الاقوامی گروپ : فلسطين كی اسلامی تحريك "حماس " نے مقبوضہ علاقوں میں تعمير كی گئی یہودی بستيوں كو خالی كرانے پر مشتمل اقوام متحدہ كی انكوائری ٹيم كی رپورٹ كا بھر پور استقبال كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «CPI» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ حماس كے ترجمان "سامی ابو زہری" نے پريس كانفرنس كے دوران اعلان كيا : صیہونی حكومت كی جانب سے غير قانونی یہودی بستيوں كی تعمير سے متعلق اقوام متحدہ كی رپورٹ ايك مثبت عمل ہے ليكن اس رپورٹ پر عملدآمد كی بھی ضرورت ہے تاكہ اسرائيلی حكام كو اس منصوبے سے روكا جا سكے ۔
انہوں نے فلسطينيوں كی زمينوں كو ضبط كرنے اور مقبوضہ علاقوں كے نہتے شہريوں پر ظلم و ستم كرنے والے عناصر كے خلاف كاروائی اور سزائیں معين كرنے كا مطالبہ بھی كيا ہے ۔
1181218
نظرات بینندگان
captcha