۷فروری كو بحرينی خواتين کے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے

IQNA

۷فروری كو بحرينی خواتين کے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے

23:50 - February 04, 2013
خبر کا کوڈ: 2491462
بين الاقوامی گروپ : بحرين كی قومی جماعت "الوفاق" كے خواتين ونگ كے صدر نے جمعرات ۷ فروری كو بحرينی خواتين كے ملك گير احتجاجی مظاہروں اور ۱۷ مارچ كو "بحرينی مجاہد خاتون" كادن قرار دينے کے بارے میں خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹصوت المنامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ جمعيت الوفاق كے خواتين ونگ كے صدر "احلام الخزاعی" نے اس اعلان كے ساتھ كہا : بحرين خواتين كے بڑے پيمانے پر مظاہرے بحرين كی مختلف سياسی پارٹيوں كی كوششوں سے منعقد كیے جائیں گے ۔
جميعت الوفاق كے ہیڈكوارٹر میں پريس كانفرنس كے دوران انہوں نے يوم خاتون كی مناسبت سے گفتگو كے دوران خيال ظاہر كيا : عام طور پر ہر مہينے آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز تقريبا ۱۰ خواتين كو گرفتار كرتی ہیں ۔
1183178
نظرات بینندگان
captcha