ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے كويت كی سركاری نيوز ايجنسی (كونا) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كے صدارتی دفتر نے ايك بيان كے ذريعے اعلان كيا : آج قاہرہ كے بين الاقوامی ائيرپورٹ پر صدر محمد مرسی اسلامی جمہوریہ ايران كا استقبال كریں گے اور اس دو طرفہ ملاقات كے دوران دونوں ممالك كے درميان تعلقات كو مزيد بہتر بنانے ، خطے كے موجودہ حالات اور شام میں جاری بحران كا فوجی مداخلت اور نہتے شہريوں كی خون ريزی كے بغير حل تلاش كرنے كے بارے میں تبادلہ خيال كيا گيا ہے ۔
قاہرہ كے بين الاقوامی ائير پورٹ پر ہونی والی اس دوطرفہ ملاقات میں مصر كی خارجہ پاليسی اور بين الاقوامی تعاون میں مصری صدر كے معاون "عصام الحداد" ، صدارتی دفتر كے انچارج "محمد رفاعہ الطہطاوی" اور صدر كے سركاری ترجمان " ياسر علی" بھی موجود تھے ۔
1183984