قرضاوی كا عراق كے دورے سے انصراف / اپنی جگہ وہابی مفتی كو سفر كی دعوت

IQNA

قرضاوی كا عراق كے دورے سے انصراف / اپنی جگہ وہابی مفتی كو سفر كی دعوت

23:44 - February 05, 2013
خبر کا کوڈ: 2492146
بين الاقوامی گروپ : عالمی مسلم علما يونين كے صدر نے عراق كا دورہ منسوخ كرتے ہوئے سعودی عرب كے وہابی مولوی محمد العريفی سے عراق كا سفر كرنے كی درخواست كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں نيوز ايجنسی (نون) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عالمی مسلم علما يونين كے صدر "شيخ يوسف قرضاوی" جس نے عراقی صوبے كردستان كے صدر "مسعود بارزانی" كی دعوت پر عراق كا سفر كرنا تھا ،نے اپنا سفر منسوخ كرتے ہوئے سعودی عرب كے وہابی مفتی محمد العريفی سے عراق كا سفر كرنے كی درخواست کی ہے ۔
محمد العريفی كے دفتر كے انچارج نے اس بارے میں كہا : يوسف القرضاوی نے العريفی سے درخواست كی ہے كہ اس كی جگہ عراق كا سفر كرے اور "الانبار" میں اس ملك كے علما اور آئمہ مساجد سے ملاقات كرے ۔
1183538
نظرات بینندگان
captcha