لندن ؛ بحرينی انقلاب كی دوسری سالگرہ كے موقع پر تقريبات كا انعقاد

IQNA

لندن ؛ بحرينی انقلاب كی دوسری سالگرہ كے موقع پر تقريبات كا انعقاد

23:44 - February 05, 2013
خبر کا کوڈ: 2492147
بين الاقوامی گروپ : ۱۴ فروری بحرينی انقلاب كی دوسری سالگرہ كے موقع پر برطانیہ كے دارالحكومت "لندن" میں ٦ فروری بروز بدھ سے خصوصی پروگراموں كا آغاز كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «bahrainonline»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ پروگرام آل خليفہ كی ظالم حكومت كےمخالف گروپوں كی كوششوں سے منعقد كیے جائیں گے اسی طرح بحرين كی نماياں شخصيات پر مشتمل انگلش زبان میں كانفرنس بھی ان پروگراموں كا حصہ ہوگی ۔
واضح رہے كہ ۷ فروری كو لندن میں سعودی سفارتخانے كے سامنے احتجاجی دھرنا بھی بحرينی انقلاب كی دوسری سالگرہ كے موقع پر منعقد ہونے والے ان پروگراموں میں شامل ہوگا ۔
قابل ذكر ہے كہ اس موقع پر حكومت مخالف بحرينی باشندوں كی جانب سے انگلش زبان میں "بحرين میں مذہبی اماكن اور شعائر پر حملے" كے عنوان سے سيمينار منعقد كيا جائے گا ۔
1183214
نظرات بینندگان
captcha