ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اجلاس مقامی وقت كے مطابق ۱۲:۵۰ پر مصری صدر محمد مرسی كے افتتاحی خطاب سے شروع ہوا ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر محمود احمدی نژاد بھی اس اجلاس میں شركت كر رہے ہیں اسی طرح سينگال كے صدر كا گيارہویں اجلاس كے سربراہ كے طور پر خطاب اور اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو كا خطاب بھی اس اجلاس كے ديگر پروگراموں كا حصہ ہوں گے ۔
واضح رہے كہ یہ دو روزہ اجلاس ۷ فروری كو اختتام پزير ہوگا
1184419