انقلاب كی دوسری سالگرہ كے موقع پر بحرينی خواتين كے بڑے پيمانے پر احتجاجی مظاہرے

IQNA

انقلاب كی دوسری سالگرہ كے موقع پر بحرينی خواتين كے بڑے پيمانے پر احتجاجی مظاہرے

22:38 - February 08, 2013
خبر کا کوڈ: 2493350
بين الاقوامی گروپ : گزشتہ روز ۷ فروری كو بحرين كے ۱۴ فروری انقلاب كی دوسری سالگرہ كی مناسبت سے بحرينی خواتين نے بڑے پيمانےپر احتجاجی مظاہرے منعقد كیے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم نیٹورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرينی خواتين نے جمعرات كو "كرانہ" نامی شہر میں منعقد ہونے والے مظاہروں میں بڑے پيمانے پر شركت كے ذريعے ۱۴ فروری انقلاب كی دوسری سالگرہ كو بھرپور انداز میں منانے كے لیے اپنی آمادگی كا اظہار كيا ہے ۔
دوسری جانب آل خيلفہ كی سيكورٹی فورسز نے "المعامی" میں چند گھروں حملہ کیا اور زہريلی گيس كا استعمال كرتے ہوئے ۵ افراد كو گرفتار كيا ہے عينی شاہدوں كے مطابق آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز نے گھروں میں گھس کر معصوم بچوں سميت اہل خانہ كو تشدد كا نشانہ بنايا ہے ۔
1185228
نظرات بینندگان
captcha