ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ صوت المنامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ جمعيت الوفاق كے رہنما "خليل المرزوق" نے اعلان كيا : مخالف جماعتیں گزشتہ روز ۱۰ فروری كو آل خليفہ اور مخالف گروپوں كے درميان ہونے والے مذاكرات كا جائزہ لينے كے بعد اس گفتگو كو جاری ركھنے يا ختم كرنےكے بارے میں اعلان كریں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ہم بھی دوسرے سياسی گروپوں كے ساتھ ان مذاكرات كے بارے میں اپنے حتمی موقف كا اعلان كریں گے ۔
رپورٹ كے مطابق ، الوحدوی نامی انجمن نے آل خليفہ اور مخالف گروپوں كے درميان مذاكرات كی پہلی نشست كا بائيكاٹ كيا ہے۔
1186678