ہندوستان كی رياست كرالا میں قرائت قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد

IQNA

ہندوستان كی رياست كرالا میں قرائت قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد

23:11 - February 11, 2013
خبر کا کوڈ: 2494942
بين الاقوامی گروپ : ۲۳ فروری كو ہندوستان كی رياست "كرالا" كے شہر "چلاكال" میں قرائت قرآن كريم مقابلے منعقد كیے جائیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Arab News»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ مقابلے چلاكال كے اسلامی مركز كی كوششوں اور جدہ كے بين الاقوامی حفظ قرآن ادارے كے تعاون سے منعقد كیے جائیں گے ۔
توقع كی جاتی ہے كہ اس سال كرالا میں دوسری مرتبہ منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں ۲۰۰ سے زائد مقامی قاری شركت كریں گے ۔
اسلامی مركز چلاكال كے سربراہ "نورالدين ولاييل" نے خيال ظاہر كيا : یہ مركز گزشتہ ۳۱ سالوں سے كرالا میں اسلامی تعليمات كی ترقی اور فروغ كے لیے حكومت كی حمايت سے كام كر رہا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس مركز كے زير نگرانی ايك قرآنی مدرسہ بھی كام كر رہا ہے جس میں قرآن كريم كی مفت تعليم دی جاتی ہے ۔
1186672
نظرات بینندگان
captcha