پہلی اسلامك ورچوئل يونيورسٹی كا افتتاح

IQNA

پہلی اسلامك ورچوئل يونيورسٹی كا افتتاح

23:12 - February 11, 2013
خبر کا کوڈ: 2494943
بين الاقوامی گروپ : ۲۰۱۴ میں ۵۱ ممالك كی ۲۸۵ اسلامی يونيورسٹيوں پر مشتمل پہلی اسلامك ورچوئل يونيورسٹی كا افتتاح كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Bernama»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ملائيشيا كی بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی كے چانسلر نے ايسوسی ايشن آف اسلامك ورلڈ يونيورسٹيز سے منسلك اسلامك ورچوئل يونيورسٹی كے ٹرسٹيز بورڈ كی چوتھی نشست كے بعد اس خبر كا اعلان كيا ہے ۔
انہوں نے كہا : یہ اسلامك ورچوئل يونيورسٹی ايسوسی ايشن آف اسلامك ورلڈ يونيورسٹيز (FUIW) كی جانب سے چلائی جائے گی جس كے ذريعے دنيا بھر كے مسلمان آسانی سے تعليم كے ايك سنہری موقعے سے استفادہ كر سكتے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس يونيورسٹی كی كلاسیں ویڈيو كانفرنس كے ذريعے منعقد كی جائیں گی جبكہ طلبا كو اس يونيورسٹی كی آن لائن لائبريری سے استفادے كی سہولت بھی ميسر ہوگی ۔
1186516
نظرات بینندگان
captcha