حماس كی جانب سے سركاری نيوز ايجنسی كا قيام

IQNA

حماس كی جانب سے سركاری نيوز ايجنسی كا قيام

23:42 - February 12, 2013
خبر کا کوڈ: 2495623
بين الاقوامی گروپ : غزہ میں قائم فلسطينی حكومت نے پہلی بار سركاری نيوزايجنسی كی بنياد ركھی ہے جو حماس حكومت كی ترجمانی كرے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے فسلطين كے انفورميشن سيل كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطينی حكومت كے انفورميشن سيل كے صدر "سلامہ معروف" نے كہا : كابينہ كی موافقت اور سركاری انفورميشن سيل كے زير نگرانی "الرای" سے موسوم پہلی سركاری نيوز ايجنسی كی تاسيس كی گئی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : "الرای" نامی یہ نيوز ايجنسی حكومت كی سرگرميوں اور وزير اعظم اسماعيل ہنیہ كے خطبات كا اہم ترين منبع شمار ہوگی ۔
انہوں نے واضح كيا : یہ نيوز ايجنسی اپنے كاركنوں اور فعاليت كے حوالے سے مستقل ہے ليكن انفورميشن سيل اس پر نظارت كرے گا ۔
واضح رہے كہ مسئلہ فلسطين اور اس سے متعلق بين الاقوامی خبریں اس نيوز ايجنسی كی ترجيحات میں شامل ہوں گی ۔
1187280
نظرات بینندگان
captcha