ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے الجزيرہ العربیہ كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ايمنسٹی انٹرنيشنل نے مزيد كہا : بحرينی حكومت آزادی كے لیے آواز بلند كرنے والوں يا ايسے كاركنوں پر وحشيانہ تشدد میں ملوث ہے جنہیں میڈيا پر يا ۲۰۱۱ سے اب تك جاری احتجاجی ريليوں میں شركت كے ذريعے اظہار رائے كی آزادی كے حق كو استعمال كرنے پر گرفتار كيا گيا ہے ۔
ايمنسٹی انٹرنيشنل كے نمائںدوں نے گزشتہ ماہ میں ۷ سياسی قيديوں كے ساتھ ملاقات كی ہے جن میں سے ہر ايك نے اس بات پر زور ديا ہے كہ ان كو اپنے بنيادی حقوق كے لیے آواز بلند كرنے كے جرم میں گرفتار كيا ہے ۔
1188818