ايمنسٹی انٹرنيشل کی جانب سے آل خليفہ كی جيلوں میں بند بحرينی قيديوں كی فوری رہائی كا مطالبہ

IQNA

ايمنسٹی انٹرنيشل کی جانب سے آل خليفہ كی جيلوں میں بند بحرينی قيديوں كی فوری رہائی كا مطالبہ

13:37 - February 15, 2013
خبر کا کوڈ: 2496653
بين الاقوامی گروپ : بحرين میں آل خليفہ كی جانب سے مخالفين پر مسلسل وحشيانہ تشدد كے پيش نظر ايمنسٹی انٹرنيشنل نے اس اقدام كی پرزور مذمت كرتےہوئے اعلان كيا بحرينی عوام كو آزادی اور انصاف كے حصول كے لیے مشكلات سے گزرنا ہوگا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے الجزيرہ العربیہ كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ايمنسٹی انٹرنيشنل نے مزيد كہا : بحرينی حكومت آزادی كے لیے آواز بلند كرنے والوں يا ايسے كاركنوں پر وحشيانہ تشدد میں ملوث ہے جنہیں میڈيا پر يا ۲۰۱۱ سے اب تك جاری احتجاجی ريليوں میں شركت كے ذريعے اظہار رائے كی آزادی كے حق كو استعمال كرنے پر گرفتار كيا گيا ہے ۔
ايمنسٹی انٹرنيشنل كے نمائںدوں نے گزشتہ ماہ میں ۷ سياسی قيديوں كے ساتھ ملاقات كی ہے جن میں سے ہر ايك نے اس بات پر زور ديا ہے كہ ان كو اپنے بنيادی حقوق كے لیے آواز بلند كرنے كے جرم میں گرفتار كيا ہے ۔
1188818
نظرات بینندگان
captcha