ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «brisoc»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اس ہفتے كا آغاز ۱۱ فروری كو ہوا جو آج اپنے اختتام كو پہنچا ہے اس كے دوران حقيقی اسلام كے تعارف اور اسلام و مسلمين كے بارے میں غلط تصورات كو زائل كرنے كے لیے مختلف پروگراموں كا اہتمام كيا گيا تھا ۔
اس ہفتے كے دوران اسلا م كے بارے میں عميق نظريات تك رسائی اور معاشرے میں پر امن بقائے باہمی كے فروغ كے لیے ہنری نمائش كا اہتمام ، حقيقی اسلام كے پيغام كے ادراك پر مشتمل پوسٹروں كی تقسيم ،تقريریں اور سوال و جواب كی نشستوں اہتمام كيا گيا ہے ۔
1189060