لبنان اور خطے كی تبديلياں ؛ حسن نصر اللہ كے آج كے خطاب كا موضوع

IQNA

لبنان اور خطے كی تبديلياں ؛ حسن نصر اللہ كے آج كے خطاب كا موضوع

23:58 - February 16, 2013
خبر کا کوڈ: 2497417
بين الاقوامی گروپ : آج ۱٦ فروری كو حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل لبنان كی اسلامی مزاحمت كے تين شہيدوں كی ياد میں منعقدہ ايك تقريب كے دوران اپنے خطاب میں لبنان اور خطے میں رونما ہونے والی تبديليوں پر گفتگو كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصراللہ اسلامی بيروت كے مجتمع "سيد الشہدا" میں ‏مزاحمت كے تين شہيدوں ؛ شيخ راغب حرب ، سيد عباس موسوی اور حاج عماد مغنیہ كی ياد میں منعقدہ ايك تقريب كے دوران ویڈيو كانفرنس كے ذريعے خطاب كریں گے ۔
یہ تقريب مقامی وقت كے مطابق ، ۱۵:۳۰ پر حزب اللہ كی جانب سے منعقد كی جائے گی جس كے دوران سيد حسن نصر اللہ لبنان اور خطے میں رونما ہونے والی تبديليوں سميت صیہونی دشمن كے ساتھ جنگ پر گفتگو كریں گے ۔
1189233
نظرات بینندگان
captcha