بوسنيا میں حلال مصنوعات كی تياری میں نماياں اضافہ

IQNA

بوسنيا میں حلال مصنوعات كی تياری میں نماياں اضافہ

23:58 - February 16, 2013
خبر کا کوڈ: 2497419
بين الاقوامی گروپ : بوسنيا ہرگزگوين حلال مصنوعات تيار كرنے والی ۴۷ كمپنيوں كی بدولت جنوب مشرقی يورپ میں حلال مصنوعات كی تياری كا اہم ترين منبع بن چكا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Halal Focus»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ ملك علاوہ ازیں كہ اس خطے میں حلال مصنوعات تيار كرنے والے سب سے بڑے ملك میں تبديل ہوچكا ہے ، اسی طرح اپنی معيشت كے اہم ترين شعبے كے عنوان سے اس ميدان میں مزيد ترقی كر رہا ہے ۔
سال ۲۰۰٦ میں پہلی مرتبہ بوسينا میں حلال مصنوعات كے لیے كوالٹی كنٹرول ادارے كی بنياد ركھی گئی تاكہ ملك میں تيار ہونے والی اشيائے خردونوش كی اسلامی معيار كے مطابق جانچ پڑتال كی جاسكے اور اس وقت یہ ادارہ حلال مصنوعات كی ۴۷ كمپنيوں پر نظارت كررہا ہے ۔
1189431
نظرات بینندگان
captcha