اوكلاہما يونيورسٹی میں اسلام كی شناخت كے بارے میں نشستوں كا انعقاد

IQNA

اوكلاہما يونيورسٹی میں اسلام كی شناخت كے بارے میں نشستوں كا انعقاد

23:58 - February 16, 2013
خبر کا کوڈ: 2497420
بين الاقوامی گروپ : اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں بہتر شناخت كے لیے اوكلاہما يونيورسٹی كے طلبا كی بين العقائد يونين كی جانب سے يونيورسٹی میں علمی نشستیں منعقد كی جائیں گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «OUDaily»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئےكہاہے كہ ۱۸ فروری كو اس سلسلے كی پہلی نشست "اسلام كے بارے میں آپ كے سوالات" كے عنوان سے منعقد كی جائے گی ۔
واضح رہے كہ ان نشستوں كے دوران دہشت گردی ، جمہوريت ، خواتين كے حقوق ، مسيحيت ،یہوديت اور اسلام ، اسلام اور مسيحيت میں خدا ، شيعہ اور سنی كے درميان فرق ، اسلام میں حضرت عيسی (ع) اور حضرت مريم(ع) اور ان جيسے ديگر موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا ۔
1189401
نظرات بینندگان
captcha