ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے شام كے ٹی وی اور ریڈيو بورڈ كے شعبہ تعلقات عامہ كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ گزشتہ شب ۱۵ فروری كو شام كے مفتی اعظم "احمد بدر الدين حسون" نے گزشتہ شب ۱۵ فروری كو الميادين سٹلائیٹ چينل كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا : شام آج خطے كو تقسيم كرنے كی امريكی اور اسرائيلی سازشوں كے سامنے كبھی سر تسليم خم نہیں كرے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : جوبھی شام كی تقسيم كا خواہاں ہے كبھی بھی كامياب نہیں ہوگا اور شام میں اس وقت جو كچھ ہو رہا ہے اس ملك كو دشمنوں كے سامنے گھٹنے ٹيكنے كی گھناؤنی سازش ہے ۔
1189429