ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے كويت كی سركاری نيوز ايجنسی (كونا) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل بان كی مون نے اس بيان میں كوئٹہ میں شيعہ مسلمانوں كے خلاف دہشت گردی كے اس ہولناك واقعے كی پرزور مذمت كرتے ہوئے پاكستانی حكام سے ملزمان كی جلد از جلد گرفتاری كا مطالبہ كيا ہے ۔
اقوام متحدہ كے سيكریٹری جنرل بان كی مون نے دھماكے میں جاں بحق افراد كے اہل خانہ سے اظہار تعزيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ كوئٹہ میں ہزارہ برادری كے خلاف یہ دوسرا دہشت گردی كا حملہ ہے، ان كا كہنا ہے كہ دھماكے كی ذمہ دارری قبول كرنے والوں كے خلاف سخت كاروائی كرنی چاہیے ۔
1190697