شام میں دہشتگردی كے خاتمے كے لیے عرب ليگ اور اسلامی تعاون تنظيم كے اجلاس كا مطالبہ

IQNA

شام میں دہشتگردی كے خاتمے كے لیے عرب ليگ اور اسلامی تعاون تنظيم كے اجلاس كا مطالبہ

23:42 - February 23, 2013
خبر کا کوڈ: 2501314
بين الاقوامی گروپ : لبنان كی شیعہ سپريم كونسل كے ناب صدر نے اسلامی تعاون تنظيم اور عرب ليگ سے شام میں جنگی جرائم كے خاتمے كے لیے فوری طور پر دمشق میں اجلاس منعقد كرنے كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲۲ فروری كو لبنان كی شيعہ سپريم كونسل كے نائب صدر آيت اللہ شيخ عبد الامير قبلان نے نماز جمعہ كے خطبوں میں خيال ظاہر كيا :ہم شام میں جس طرح کے قتل و غارت ، لوگوں كی نقل مكانی اور بم دھماكوں كا مشاہدہ كر رہے ہیں یہ ايك شيطانی اقدام ہے اور كسی صورت بھی انسانيت كے فائدے میں نہیں ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ہم شام میں حالیہ بم دھماكوں كے نتيجے میں نہتے شہريوں كے قتل عام كی پرزور مذمت كرتے ہیں اور دينی ، اخلاقی ، قانون اور انسانی نقطہ نظر سے اس كو مسترد كرتے ہیں ۔
1193191
نظرات بینندگان
captcha