بحرينی شہيد كی علامتی تشيع جنازہ / مسجد كے اندر زہريلی گيس كی شيلنگ

IQNA

بحرينی شہيد كی علامتی تشيع جنازہ / مسجد كے اندر زہريلی گيس كی شيلنگ

23:28 - February 24, 2013
خبر کا کوڈ: 2501807
بين الاقوامی گروپ : گزشتہ شب 23 فروری كو بحرين كے مختلف علاقوں میں شہيد "محمد الجزيری" كی علامتی تشيع جنازہ كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نیٹ ورك كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرينی شہريوں نے ملك كے مختلف علاقوں میں تابحال حكومت كی جانب سے محمود الجزيری كے جسد خاكی كو اہل خانہ كے سپرد نا كرنے كے خلاف احتجاج كرتے ہوئے اس شہيد كی علامتی تشيع جنازہ كی ہے ۔
الدراز كے لوگوں نے بھی شہيد كی تشيع جنازہ كرتے ہوئے شہدا كے خون سے وفاداری كا اعلان كيا ہے ۔
واضح رہے كہ 14 فروری كو انقلاب كی دوسری سالگرہ كے موقع پر آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز نے بہت ہی كم فاصلے سے اس جوان كے سر كو زہريلی گيس كی شيلنگ كا نشانہ بنايا تھا ۔
1193995
نظرات بینندگان
captcha