ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ليبيا كی سركاری نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے مختلف عمر كے حفاظ كرام كی موجودگی میں مردوں اور خواتين كے دو الگ الگ شعبوں میں منعقد كیے جائیں گے اور 28 فروری تك جاری رہیں گے ۔
واضح رہے كہ ملك بھر كے تقريبا 60 حفظ قرآن مراكز سےتعلق ركھنے والے حفاظ ان مقابلوں میں شركت كررہے ہیں اور مكمل قرآن كے حفظ ، 15 پاروں كے حفظ اور قرآن كے آخری ايك چوتھائی حصے كے حفظ پر مشتمل تين شعبوں میں ايك دوسرے سے مقابلہ كریں گے ۔
طرابلس كے مشرقی علاقے "عين زارہ" كے محكمہ اوقاف كے شعبہ مانیٹرنگ كے صدر "سالم علی المريمی" نے خيال ظاہر كيا :یہ مقابلے اس سال 70 سالہ فاطمہ علی السويحلی جيسے بڑی عمر اور 9 سالہ عبدالكريم خيری عقيلہ جيسے كم سن افراد كی شركت كے ساتھ منعقد كیے جا رہے ہیں ۔
1193993