ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «habous»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ مقابلے مراكش كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی كوششوں سے منعقد كیے جائیں گے اور اس مرحلے میں كامياب ہونے والے افراد جايزہ ملك محمد ششم قومی قرآنی مقابلوں میں شركت كے اہل ہوں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ ۷ سے ۴۰ سال كے افراد جنہوں نے ابھی تك كے مقابلوں میں كوئی پوزيشن حاصل نہیں كی ہے ، دوبارہ ان مقابلوں میں شركت كر سكتے ہیں ۔
مراكش كے شہر آسا الزاك میں منعقد ہونے والے اس ابتدائی مرحلے كے بعد پہلی سے تيسری پوزيشن حاصل كرنے والے افراد ماہ رمضان میں منعقد ہونے والے ان قومی مقابلوں میں شركت كریں گے ۔
1194581