ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے المنار سٹلائیٹ چينل كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير غضنفر ركن آبادی نے مزاحمت كے شہيد رہبروں كو خراج عقيدت پيش كرنے كے لیے "صور" میں واقع "امام خمينی(رہ)" ثقافتی كمپليكس میں منعقد ہونے والی ايك تقريب میں اپنے خطاب كے دوران كہا : ہم دنيا كی مظلوم قوموں كے شانہ بشانہ كھڑے ہیں اور آزادی پر مبنی ان كے مسلمہ حقوق كا دفاع كر رہے ہیں ، ہم سب لبنان اور فلسطين كی مزاحمتی تحريكوں كے پشت پناہ ہیں جنہوں نے سال ۲۰۰۰ میں اسرائيل كو لبنان سے ذليل و رسوا كر كے نكالا تھا ۔
انہوں نے مزيد كہا : سال ۲۰۰٦ میں جب پوری دنيا لبنان كی آزادی اور مزاحمت كے ارادے كو نيست و نابود كرنے كے لیے جمع ہوئی تھی تو اس وقت حزب اللہ نے ايك بار پھر انكو اور نئے مشرق وسطی پر مبنی انكے شوم عزائم كو خاك میں ملاديا تھا ۔
1194422