ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "الموجز" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ گزشتہ روز ۴ مارچ كو ہونے والے ان مظاہروں كا مقصد ۳۰ مارچ كو امريكی صدر كی جانب سے مقبوضہ قدس كے سفر اس دوران مسجد الاقصی كے دورے كے خلاف احتجاج كرنا تھا ۔
واضح رہے كہ یہ مظاہرے مقبوضہ فلسطين كی اسلامی تحريك كے تعاون اور اس تحريك كے سربراہ شيخ رائد كی موجودگی میں منعقد كیے گئے ہیں ۔
شيخ رائد نے مظاہروں كے دوران كہا : یہ مظاہرے بارك اوباما كی جانب سے مقبوضہ قدس كے سفر اور اس دوران مسجد الاقصی كے دورے كے احتجاج كے لیے منعقد كیے گئے ہیں ۔
1199603