ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے دفتر رہبر انقلاب كی ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے مجلس خبرگان كے سربراہ اور اراكين كے ساتھ ملاقات میں گذشتہ 34 برسوں کے دوران ايرانی قوم كی حيرت انگيز پیشرفت ، ايرانی قوم كو درپيش چيلنجز اور اسلامی نظام كے بلند وبالا اہداف اور اصولوں كی جانب حركت كے بارے میں ايك جامع و كامل تجزیہ و تحليل پيش كرتے ہوئے فرمايا: اسلام پر ايمان، پختہ عزم ، عوام پر اعتماد اور جذبہ اميد كی حفاظت ان اہم عوامل میں سے ہیں جن کے ذریعے عظيم كاميابيوں تك رسائی اور دشوار مراحل کو طے کیا جاسکتا ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے دوران اسلامی نظام كے مقررہ اہداف كی جانب صحيح اور مستمر حركت كے لیے اسلامی نظام كے اصولوں اور اہداف اسی طرح تشكيلاتی اور انتظامی مسائل پر طويل المدت زاویہ نگاہ كو لازمی قراردیا ہے ۔