سری لنكا،’’حلال ليبلنگ سسٹم‘‘ كے نفاذ كا فيصلہ واپس

IQNA

سری لنكا،’’حلال ليبلنگ سسٹم‘‘ كے نفاذ كا فيصلہ واپس

23:55 - March 12, 2013
خبر کا کوڈ: 2510532
بين الاقوامی گروپ : سری لنكا میں بدھ مت كے پيروكاروں كے مظاہروں كے بعد علما نے ملك میں خوراك كيلیے ’’حلال ليبلنگ سسٹم‘‘ كے نفاذ كا فيصلہ واپس لے ليا تاكہ امن وامان كو برقرار ركھا جا سكے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) اطلاع رساں ويب سائیٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آل سيلون جميعت العلماء (اے سی جے يو) كے مطابق ان كی جانب سے جاری كردہ حلال سرٹيفكیٹس صرف اسلامی ممالك كو برآمد كی جانے والی مصنوعات كيلیے استعمال كیے جانے تھے۔ اے سی جے يو كے صدر مفتی رضوی نے بتايا كہ ہم امن وہم آہنگی كی خاطر قربانی دے رہے ہیں كيونكہ ہم ملك میں مذہبی كشيدگی سے گريز كرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے كہ سری لنكا میں كافی عرصے سے فوڈ مينوفيكچررز اپنی تمام مصنوعات حلال طريقوں سے تيار كر رہے ہیں اور ان پر ليبلنگ كيلیے اے سی جے يو كا حلال سرٹيفكیٹ بھی چسپاں كياجاتا ہے۔ سيلون چيمبرآف كامرس كا كہنا ہے كہ مينوفيكچررز نے تمام فوڈپراڈكٹس سے حلال لوگو فوری طور پر ہٹانے پر آمادگی ظاہر كردی ہے۔
ياد رہے كہ بدھ مت كے پيروكاروں نے گزشتہ ماہ حلال سرٹيفكيشن كی حامل اشيا كے بائيكاٹ كے لیے مہم شروع كی تھی تاہم سری لنكن صدر نے انھیں مذہبی منافرت پھيلانے سے گريز كرنے پر زور ديا تھا۔
1203146
نظرات بینندگان
captcha